مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹیفن دی میستورا سے ملاقات میں کہا ہے کہ سعودی عرب شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی سیاسی اور اقتصادی حمایت جاری رکھنے کا پابند ہے۔ عادل الجبیر نے اس امر کا ایک مربتہ پھر اعادہ کیا کہ شام کے مستقبل میں بشار الاسد کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔ سعودی عرب خود کو شامیوں کو آزادی اور حقوق دلانے کا پابند خیال کرتا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ان کا ملک شام میں دہشت گردوں کو فوجی، سیاسی اور اقتصادی تعاون جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب جو اپنے شہریوں کے حقوق کو بری طرح پامال کررہا ہے وہ شامی عوام کے حقوق کو کیسے تحفظ فراہم کرسکتا ہے سعودی عرب شام میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے اور تمام علاقائی معاملات میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے۔ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کرنا سعودی عرب کی سیاسی شکست کے آثآر میں شامل ہے، سعودی عرب کا شکست خوردہ ملک ہر چیز کو ہاتھ مارنے کی کوشش کررہا ہے سعودی عرب کا عالمی سطح پر شدید بدنامی کا سامنا ہے۔
سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹیفن دی میستورا سے ملاقات میں کہا ہے کہ سعودی عرب شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی فوجی، سیاسی اور اقتصادی حمایت جاری رکھنے کا پابند ہے۔
News ID 1860868
آپ کا تبصرہ